زینب کے والدین مایوس ، زینب کے والد امین انصاری نےاہم مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جنوری 2018 13:34

زینب کے والدین مایوس ، زینب کے والد امین انصاری نےاہم مطالبہ کر دیا
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2018ء): قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی کلی زینب کے والدین پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش اور تحقیقات سے مایوس ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے والد امین انصاری نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام لوگوں کے ڈی این اے کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے زینب کے والد نے کہا کہ ہمارے رشتہ داروں اور محلے داروں کے ڈی این اے ہی کیوں کیے جا رہے ہیں ، ملزم پکڑنا ہے تو سب کے ڈی این اے کیے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قصور کے پولیس افسروں ، ضلعی عہدیداروں ، اور مقامی عوامی نمائندوں کا ڈی این اے بھی کیا جائے تاکہ مرکزی ملزم تک جلد سے جلد پہنچا جا سکے۔زینب کے والد نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Invalid url