پروفیسر انور کے قاتلوں کو بچانے کی مزید سازش کی گئی تو جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں سخت احتجاج پر مجبور ہو گی ،ْراجہ فاضل حسین تبسم

ہفتہ 20 جنوری 2018 13:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے خبردار کیا ہے کہ اگر پروفیسر انور کے قاتلوں کو بچانے کی مزید سازش کی گئی تو جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیر میں سخت احتجاج پر مجبور ہوگی،جس پولیس آفیسر کے عزیزوں نے اس بے گناہ کو قتل کیاہے ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ عوام کو معلوم ہوجائے کہ اگر قتل کوئی بھی کرے گاتو اس کو سز املے گی،پولیس اگر جانبداری کا مظاہرے گی اور اپنے پولیس آفیسر کو سامنے رکھے کرمجرموں کو چھپائے گی تو پھر ریاست کے اندر نظام حکومت چلانااور پولیس کے اوپراعتماد ختم ہوجائے گا جماعت اسلامی قانون کی محافظ ہے مگر اب تک جو کچھ کیا جارہاہے وہ جرم ہے ،آجی جی پولیس کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ مجرموں کو گرفتاررکروا کر سز ادلواتے وہ بھی اگر جانبدار بن جائیںگے تو پھر کون ہوگا جو بدامنی سے ریاست کو بچائے گا،ان خیالات کا اظہارانھوںنے پروفیسر انور کے لواحقین سے بات جیت کرتے ہوئے کیا انھوںنے خبر دار کیا ہے کہ پولیس خاص کر آئی جی اپناکردار ادا کریں اگر وہ جانبداری کریںگے تو جماعت اسلامی راست قدام پر مجبور ہوگی اور اس کی ذمہ داری آئی جی پولیس پر ہوگی،انھوںنے کہاکہ باغ پولیس خاص کرڈی ایس پی اور ایس ایچ اونے گھنائونا کردار ادا کیا ہے ،ایس ایس پی موسی ٰ کے کہنے پر شواہد ضائع کیے ہیں ان کے خلاف فوری کارروئی کی جائے ،حکومت آزاد کشمیرصدر ریاست اور چیف جسٹس ،چیف سیکرٹری نوٹس نہیںلیںگے تو جماعت اسلامی سخت فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی اور ذمہ داری پولیس اور خاص کر آئی جی پر آئید ہوگی۔

متعلقہ عنوان :