تزکیہ نفس بندہ مومن کی فلاح کا ضامن ہے، اسکا حصول حکم خدا بندی ہے ،ْمولانا زمان سیفی

مزارات اولیاء رشدو ہدایت کے مراکز ہیں انہیں نام نہاد ثقافت اور کھیل کود کا مرکز بنانا ان کے مشن سے غداری ہے ،ْخطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 13:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) تحریک تحفظ ناموس رسالت وختم نبوت آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد زمان سیفی نے کہا ہے کہ تزکیہ نفس بندہ مومن کی فلاح کا ضامن ہے اور اس کا حصول حکم خدا بندی ہے۔

(جاری ہے)

اس کیفیت کے حصول کے علم کو علم تصوف کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے جسے علم الاخلاص اور علم الاحسان بھی کہا جاتا ہے اس علم کا حصول کسی کامل و مکمل شخصیت کے بغیر ممکن نہیں،جس طرح محض خطاب پڑھ کر کوئی انسان اس علم کا ماہر نہیں بن سکتا بلکہ اس کے لئے استاذ کا ہونا ضروری ہے،اسی طرح علم حصول تزکیہ نفس کیلئے بھی مرشد کامل کا ہونا ضروری ہے،جس کا پہلا قدم اپنی عنانیت کو ختم کر کے حستی کو مٹا دینا ہے،جس کے بغیر اگلا قدم ممکن نہیں کہ تصوف رزائل سے فضائل کی طرف منتقل ہونے کا نام ہے جسے سفر دروطن کہا جاتا ہے۔

اعراس مبارکہ کی محافل اسی علم کو عام کرنے کا ذریعہ ہوتی ہیں،مزارات اولیاء رشدو ہدایت کے مراکز ہیں انہیں نام نہاد ثقافت اور کھیل کود کا مرکز بنانا ان کے مشن سے غداری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرس حضرت سید نا سخی سہیلی سرکار کی چھٹی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :