سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں 5 مارچ کو الیکشن ہو گا ،ْسیاسی جماعتوں کے امیدوار ٹکٹ کیلئے متحرک

ہفتہ 20 جنوری 2018 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں 5 مارچ کو الیکشن ہو گا جس کے لئے سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ کے حصول کے لئے امیدوار متحرک ہو گے۔ذرائع کے مطابق اس حلقہ سے ایم پی اے طاہراحمد سندھو کی وفات سے کوٹ مومن کی سیاسی فضاء تاحال سوگوار ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کے شیڈول جاری ہونے کے بعد بھی سیاسی سرگرمیاں سست ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت سیاسی جماعتیں اپنے امیداوار کھڑے کرنے کیلئے پر تول رہی ہیں معلوم ہوا ہے کہ سندھو فیملی نے مرحوم چوہدری طاہر احمدسندھو کے ختم قل کے موقع پر اپنا دروازہ کھلا رکھنے (آئندہ بھی الیکشن لڑنی)کا عندیہ دیا تھا اب مرحوم ایم پی اے کے بھتیجوں کی عمر فروری میں پوری ہورہی ہے اس لئے قوی ہے کہ چوہدری طاہرسندھو کے کزن یاسر سندھو کو سندھو فیملی کی جانب سے نامزد کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے رائو عبدالقیوم نے بھی خود الیکشن لڑنے کی بجائے اپنے بھائی رائوساجد کو میدان میں لانے کی تیاریاں کررکھی ہیں تاہم مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے بارے معلوم ہوا کہ دو بڑی جماعتیں ضمنی الیکشن کے حق میں سر گرم نہیں اور حلقہ میں مختلف زرائع سے عدالت کے زریعے سٹے آڈر لینے کی افواہیں گردش میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :