سرگودھا ،ْ پولیس نے بچی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ْ مقدمہ درج

ہفتہ 20 جنوری 2018 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) سرگودھا کے نواح میں سکول سے آتی چوتھی کی طالبہ کا اٹھا کر زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ ترکھانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قصبہ فاروقہ میں چوتھی کی طالبہ ثمینہ سکول سے بستہ اٹھائے گھر لوٹ رہی تھی کہ راستہ سے نوجوان عارف نے اسے اٹھایا اور اپنی بیٹھک میں لے جا کر زیادتی کی اور حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ورثاء نے تلاش کرتے ہوئے اسے ہسپتال پہنچایااور پولیس کو آگاہ کیا جس نے واردات کے 5 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا اور طالبہ کے والد علی اکبر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :