قصور واقعات انتہائی تلخ زیب ہیں ،ْ سیدوجاہت حسین

کئی بچیاںاوربچے جو اس درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے ہمیں ان کو محفوظ کرنا ہے ،ْبیان

ہفتہ 20 جنوری 2018 13:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) حضرت بابا لعل شاہ قلندر سرکار سوارسی نیوکوہ مری راولپنڈی کے سجادہ نشین مخدوم صاحبزادہ مخدوم سیدوجاہت حسین شاہ کاظمی مشہدی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قصور واقعات شرمناک اور انتہائی تلخ زیب ہیںاور اس جیسی کئی بچیاںاوربچے جو اس درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے ہمیں ان کو محفوظ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے گردونواح میں ایسے لوگوں پرنظر رکھنی ہے اوران واقعہ میں ملوث ملزموں کو نہ صرف انصاف کے کٹہر میں لایا جائے بلکہ قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا قصور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے ملزمان کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے۔