انٹرنیٹ پر نوجوان سے محبت کینیڈین خاتون کو پاکستان کھینچ لائی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جنوری 2018 13:16

حافظ آباد ( اردو پوائنٹ تازہ اخبار۔20جنوری 2018)انٹر نیٹ پر نوجوان سے محبت کینیڈین خاتون کو پاکستان کھینچ لائی، اسلام قبول کرنے کے بعد شادی بھی کر لی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین خاتون اور قیصر عباس کی ملاقات ایک سال قبل سماجی رابطی کی ویب سائٹ فیس بک پر ہوئی۔اور جلد ہی یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔

(جاری ہے)

اور یہ محبت کینیڈین خاتون کو پاکستان کھینچ لائی۔پاکستان پہنچنے پر خاتون نے اسلام قبول کیا اور جلال پور بھٹیاں کے رہائشی سے شادی رچا لی۔خاتون کا کہنا ہے کہ ان کو پاکستان آنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔شادی کے بعد قیصر عباس کے اہل خانہ نے دلہا اور دلہن کا پھولوں کے ہار ڈال کر استقبال کیا۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔