دولت مشترکہ ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل

ہفتہ 20 جنوری 2018 13:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) ’’ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ‘‘ نے دولت مشترکہ ملکوں کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق’’ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ‘‘ کے صدر مزمل ایوب ٹھاکر نے دولت مشترکہ کے ملکوں کے سربراہوں کو ایک خط کے ذریعے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے خواتین کی بے حرمتی، بے گناہ شہریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل اور جبری گمشدگیوںکو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں ۔ خط میں لکھا گیا کہ مہلک پیلٹ بندوق کے استعمال سے اب تک ہزاروں کشمیری قتل، زخمی اور بصارت سے محروم ہو چکے ہیں۔انہوںنے دولت مشترکہ کے 52ملکوں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے لکھا کہ تنازعہ کشمیرکو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :