Live Updates

عمران خان نے قومی اسمبلی ممبران کو گالیاں دیں ، ووٹ نہیں ملا تو عوام کو بھی گالیاں دیں گے۔ کیپٹن (ر) صفدر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جنوری 2018 12:43

عمران خان نے قومی اسمبلی ممبران کو گالیاں دیں ، ووٹ نہیں ملا تو عوام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2018ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے آئندہ ایوان میں آ کر نہ بیٹھیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قومی اسمبلی کو نہیں بلکہ ممبران قومی اسمبلی کو گالیاں دی ہیں۔ کل انہیں ووٹ نہ ملا تو عمران خان عوام کو بھی گالیاں دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تحریک عدم کامیاب ہو گی اور کامیاب ہو کر مسلم لیگ ن کو دو تہائی پر لے جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات