مالاکنڈ کے تین تھانوں میں آن لائن ایف آئی آراندراج کاآغاز

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:42

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء)ضلع مالاکنڈکے 3 تھانوں میں آن لائن ایف آئی آراندراج کاآغازکردیاگیا ہے دیگرتھانوں میں بھی جلدیہی سسٹم نصب کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرمالاکنڈسلمان لودھی نے ضلع ناظم سید احمدعلی شاہ اورضلعی کونسلرحاجی فدامحمدکوتھانہ بٹ خیلہ کے دورہ کے موقع پربریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم سے نہ صرف شکایت کنندہ کوآسانی ہوگی بلکہ کمانڈنٹ آفس میں قائم کنٹرول روم سے تمام تھانوں میںدرج شدہ ایف آئی آر کوایک کلک کے ذریعے مانیٹرکیاجاسکے گا۔انہوںنے کہاکہ تھانوں میں آن لائن سسٹم سے ایف آئی آرمیں آسانی کے علاوہ متعلقہ تھانوں میںموجود نفری اوردیگرتفصیلات بھی آسانی سے دستیاب ہونگی جبکہ ایف آئی آراندراج کے 14دن کے بعدتھانہ انچارج سے کیس کی نوعیت بھی معلوم ہوسکے گی۔