ْصوابی،دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی و خوشحالی کا راز تعلیم ہی میں مضمر ہے،غلام حقانی

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:41

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) فیض انٹرنیشنل پبلک سکول چارباغ میں صوابی پوسٹ نیوز گروپ کے زیراہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام 2017 کا انعقاد کیا گیا ،جس میں تحصیل رزڑ کے ناظم غلام حقانی ،تحصیل صوابی کے ناظم واحد شاہ ،اے این پی، این اے 13 کے اُمیدوار وارث خان اور پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر طلباء نے حمد و نعت ،تقاریر ،ملی نغمے اور خاکے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل رزڑ کے ناظم غلام حقانی نے کہا کہ اکیسویں صدی تعلیم و تحقیق کی صدی ہے ،دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی و خوشحالی کا راز تعلیم ہی میں مضمر ہے ،والدین اپنے بچوں کو دینی اور دُنیاوی تعلیم سے روشناس کرائیں کیونکہ آج کے بچے ملک کے روشن مستقبل کے معمار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسیاں ناقص ہیں ،ناقص حکمت عملی سے تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر ہے ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے طلباء اور اساتذہ میں ایوارڈ اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :