تجاوزات اور گرانفروشی پر 22دکاندار گرفتار

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات مافیا اور گرانفروشوں کی خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے چارسدہ روڈ پر خزانہ کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے گرانفروشی اور تجاوزات قائم کرنے پر 13 افراد کو گرفتارکیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے پشاور صدر میں کارروائی کر تے ہوئے گرانفروشی اور دکانوں سے باہر سامان رکھنے پر9 افراد کو گرفتار کر لیا۔