آٹومیٹک اسلحہ کی تبدیلی کیلئے 10اسلحہ ساز فیکٹریوں کواختیاردیاگیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے آٹومیٹک اسلحہ کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کر نے کے لئے با اختیار اسلحہ ساز فیکٹریوں و ڈیلرز کونوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پشاور میں 10 اسلحہ ساز فیکٹریوں و ڈیلرز کو احتیار دیا گیا ہے کہ وہ آٹو میٹک اسلحہ کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کریں اور اس ضمن میں لائسنس ہولڈرز کو ایک سرٹیفیکیٹ جاری کریں کہ ان کا اسلحہ آٹومیٹک سے سیمی آٹومیٹک میں تبدیل ہو گیا ہے۔

جن اسلحہ ڈیلرز کو احتیار دیا گیا ہے ان کے نام ہاشم علی خان آرمز ڈیلر جی ٹی روڈ، زرین خان آرمز ڈیلر جی ٹی روڈ، لال محمد آرمز ڈیلر جی ٹی روڈ، سمال انڈسٹریل سٹیٹ کوہاٹ روڈ میں مجید گل آرمز ڈیلر، نیو کلاسک آرمز ڈیلر، ظفر سنز آرمز ڈیلر، حمزہ آرمز ڈیلر جبکہ جی ٹی روڈ پر نیو فرنٹیر آرمز ڈیلر ، فرہاد آرمز ڈیلر، یونائٹیڈ آرمز ڈیلر ہیں۔

(جاری ہے)

تمام ممنوعہ بور کے آٹومیٹک اسلحہ رکھنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد مذکورہ اسلحہ ساز فیکٹریوںو ڈیلرز سے اپنے اسلحے کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کر کے سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے اس کی ایک کافی ڈپٹی کمشنر پشاور آفس میں جمع کرائیں۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :