پچھلے ستر سالوں سے پاکستان کو دشمنوں سے زیادہ اپنوں نے نقصان پہنچایا ‘ کاشف محمود

جن قوموں کے حکمران صادق اور امین تھے انہی قوموں نے دنیا میں ترقی کی جس کی بڑی مثا ل چین کی ہے

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) اداکار کاشف محمود نے کہا ہے کہ پچھلے ستر سالوں سے پاکستان کو جس قدر اپنوں نے نقصان پہنچایا ہے اتنا نقصان تو دشمنوں نے بھی نہیں پہنچایا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں اور پچھلی تاریخ بھی نئی نسل کے سامنے آرہی ہے اور اب پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک شامل ہونے کیلئے ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جس کو اپنی ذا ت سے کوئی غرض نہ ہوو ہ صرف عوام کی بہتری کیلئے کام کرے اور جس دن ایسا لیڈر ملک کا وزیراعظم بن گیا تو پاکستانی عوام کی تقدیر بھی بدل جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جن قوموں کے حکمران صادق اور امین تھے انہی قوموں نے دنیا میں ترقی کی جس کی بڑی مثا ل چین کی ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں ایسے نمائندے منتخب کئے جائیں جو صر ف عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہوں اور آئندہ الیکشن میں ایسے بے شمار اسمبلیوں میں نظرا ٓئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :