کسی میگزین کیلئے بولڈ شوٹ کروانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ‘ ریچل خان

اداکارہ و ماڈل ہوتے ہوئے مجھے اپنی حدود کا بخوبی اندازہ ہے ،کبھی بھی اخلاق سے گرا ہوا کام نہیں کرسکتی

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء)اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ میرے بارے کسی میگزین کیلئے بولڈ شوٹ کروانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ، اداکارہ و ماڈل ہوتے ہوئے مجھے اپنی حدود کا بخوبی اندازہ ہے اور میں کبھی بھی اخلاق سے گرا ہوا کام نہیں کرسکتی چاہے اس کے لئے مجھے کروڑوں روپے کی آفر ہی کیوں نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ صاف ستھرے اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے میں ان لوگوں میں سے نہیں جو پیسے کے پیچھے بھاگتے ہیں ،مجھے اپنی عزت اور شہرت زیادہ عزیز ہے ۔ ریچل خان نے کہا کہ بعض نا اندیش لوگ میری شہرت سے خائف ہوکر میرے بارے میں غلط افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں مگر میں ساز شی لوگوں کو خاطر میں نہیں لاتی وہ اپنا کام کریں میں اپنا کام کرتی جائوں گی ۔