زارا اکبر فیصل آباد کے بعد راولپنڈی میں پرفارم کرنے پہنچ گئیں

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) معروف اداکارہ زارا اکبر فیصل آباد میں کامیاب اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد راولپنڈی کے شبستان تھیٹر میں پرفارم کرنے پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا اکبر شبستان تھیٹر میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’جوڑی نمبر ون ‘‘میں پرفارم کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس قدر مجھے محبت اور عزت دی ہے اس پر میں آپ کی تہہ دل سے مشکور ہوں اور آپ لوگوں کی محبت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی اور جب بھی موقع ملے گا میں اپنے راولپنڈی کے پرستاروں کیلئے اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے ضرور آیا کروں گی ۔ڈرامہ کے پروڈیوسر اسد بٹ ہیں۔