آج بھی فن کی قدر کرنے والے لوگ موجود ہیں ،پرستار میرے اثاثہ ہیں ‘ ستارہ بیگ

محفل تھیٹر میںزیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ عشق نہ کرنا‘‘ میں میری پرفارمنس کو سراہ اجارہا ہے ‘ گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ میرے پرستار ہی میرے اصل اثاثہ ہیں اور ان کے سراہنے سے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت محفل تھیٹر میںزیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ عشق نہ کرنا‘‘ میں پرفارم کر رہی ہوںجہاں انکی پرفارمنس کو بیحد سراہ اجارہا ہے ۔ستارہ بیگ نے کہا کہ ہمیشہ اپنے پرستاروںکی خواہش کے مطابق کام کیا ہے اور آج جس مقام پر ہوں یہ انہی پرستاروں کی محبت اور نیک خواہشات کی بدولت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی فن کی قدر کرنے والے لوگ موجود ہیں اور خوشی ہوتی ہے جب ان کے فن کو پسند اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔