سویرا شیخ اگلے ماہ ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ کی ریکارڈنگ کیلئے لندن روانہ ہونگی

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ اگلے ماہ ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ کی ریکارڈنگ کے لئے لندن روانہ ہوں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سویرا شیخ لندن میں پاکستانی اور بھارتی ماڈلز کے ساتھ کمرشل شوٹ میں حصہ لیں گی اور اس کی ریکارڈ نگ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔لندن میں ہونے والے کمرشل شوٹ کے لئے اداکارہ سویرا شیخ نے 20ہزار پائونڈ کا معاہدہ کیا ہے۔سویر ا شیخ اس سے قبل بھی مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے لئے کمرشل شوٹ کرا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :