کنگ آف کامیڈین امان اللہ کی ساتھی فنکاروںنے عیادت کی

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) کنگ آف کامیڈین امان اللہ کی شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروںنے عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج کے بے تاج بادشاہ امان اللہ کو چند روزقبل طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا اور اب ان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹروںنے ان کو گھرجانے کی اجازت دیدی اور ساتھ ان کو ایک ماہ تک مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایات بھی دیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان کے ساتھی اداکاروں جواد وسیم ، انور علی ، طاہر نوشاد ، نسیم وکی ، نجم زیدی ، سلیم البیلا ، حسن مراد ، افتخار ٹھاکر ، قیصر پیا ، سخاوت ناز اور امانت چن سمیت دیگر نے انکی عیادت کر کے جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جس پر امان اللہ نے ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔