وفاقی وزیر دانیال عزیز سے چائنا انوسٹمنٹ بینک کے حکام کی ملاقات

پاکستان سٹیل ملز کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکمت عملی کی تیاری پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) نجکاری کمیشن کے چیئرمین دانیال عزیز سے چائنا انوسٹمنٹ بینک ( سی آئی بی) کے حکام نے ملاقات کی ۔اس موقع پرپاکستان سٹیل ملز کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکمت عملی کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ حکمت عملی میں مئوثر کیش فلو ماڈل پرخصوصی توجہ دی جائے۔

سی آئی بی پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کے طور پرخدمات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر ملز کے ذمہ واجب الادا رقوم کا ڈیٹا مرتب اور آئندہ 5 تا 7 سال کیلئے آمدنی کا پلان بھی مرتب کیا جائے تاکہ پی ایس ایم کی نجکاری کے عمل کو زیادہ سے زیادہ مئوثر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :