جماعت الدعوةپر پابندیاں ،ْسلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فائونڈیشن پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ کالعدم قرار دی گئی تنظیموں پر پابندی سے متعلق عملدرآمد کے حوالے سے پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیم جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فائونڈیشن پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کا جائرہ لے گی جبکہ پاکستانی حکام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :