وزارت داخلہ کا 2013سے اب تک کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کے اعدادوشمار کے تحفظ کیلئے جدید اوریکل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) وزارت داخلہ نے دوہزار تیرہ سے اب تک کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کے اعدادوشمار کے تحفظ کے لئے جدید اوریکل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیاہے۔ذرائع کے مطابق یہ ڈیٹا بیس نظام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمٹیڈ کے محفوظ اور قابل اعتماد نیٹ ورک اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سے منسلک ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس نظام کے تحت یوایس بی، سی ڈی اور ڈی وی ڈی جیسے ڈیٹا محفوظ کرنے والے تمام آلات کی ممانعت ہوگی۔ اس سہولت کو آئرن شیٹس اور گلاس ٹیپس سے مضبوط بنایا گیا ہے اور کسی شخص کی بائیومیٹرک تصدیق سمیت دوعوامل کی تصدیق کے ذریعے مرکزی ڈیٹا سینٹر کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ڈیٹا سینٹر کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے تک دور افتادہ رسائی ممکن نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیشنل ڈیٹا وئیر ہائوس کاڈیٹا سینٹر انٹرنیٹ سے منسلک نہیں لہذا اس پر کسی قسم کے سائبر حملے یا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :