وٹس ایپ نے چھوٹے کاروبار کے لیے الگ سے ایپ لانچ کردی

اس کے ذریعے مختصر پیمانے پر بزنس کرنے والے خواتین و حضرات اپنے صارفین سے رابطے میں رہیں گے

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:31

وٹس ایپ نے چھوٹے کاروبار کے لیے الگ سے ایپ لانچ کردی
سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) واٹس ایپ نے چھوٹے کاروبار کے لیے الگ سے مختص ایک ایپ لانچ کردی جس کے ذریعے مختصر پیمانے پر بزنس کرنے والے خواتین و حضرات اپنے صارفین سے رابطے میں رہیں گے۔واٹس ایپ نے فی الحال اسے اینڈروئڈ اسمارٹ فون کے لیے ریلیز کیا ہے جس کے تحت واٹس ایپ بزنس ایپ میں کاروبار اور تجارت سے متعلق خاص پروفائل اور ان کی تفصیلات دی جاسکتی ہیں ۔

ان میں کاروبار کا تعارف، ای میل ایڈریس، پتہ اور ویب سائٹ ایڈریس بھی شامل کیا جاسکے گا۔ایپ میں اسمارٹ میسجنگ ٹولز بھی موجود ہیں جن میں فوری جواب، عدم موجودگی کے پیغامات، اور پیغامات بھیجنے ، پڑھنے اور وصول کرنے کا ایک چارٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہی فون پر واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس دونوں ہی چلائے جاسکیں گے تاہم رجسٹریشن کیلیے مختلف نمبر درکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

واٹس ایپ بزنس ایپ اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر بھی کھل جاتی ہے۔ایپ میں بزنس اکانٹ کو بہت واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ واٹس ایپ نے کہا ہے کہ بزنس اکانٹ اور واٹس ایپ اکانٹ میچ ہونے کی صورت میں ان کے پروفائل پر ایک بیج کا اضافہ ہوجائے گا۔ یہ واٹس ایپ سبز ویری فکیشن بیج کی طرح ہوگا۔تاہم واٹس ایپ نے اب تک آئی او ایس کے لیے اس کی کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔ فی الحال یہ واٹس ایپ بزنس کی سہولت انڈونیشیا، میکسکو، برطانیہ اور امریکہ کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :