راؤ انوار کی دبئی جانے کی کوشش ناکام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جنوری 2018 12:18

راؤ انوار کی دبئی جانے کی کوشش ناکام
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔20جنوری 2018) راؤ انوار کی دبئی جانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔اہم سیاسی شخصیت نے راؤ انوار کو دوبئی جانے سے روک دیا ہے۔راؤ انوار کے اہل خانہ بھی دبئی میں مقیم ہیں۔یاد رہے کہ راؤ انوار کو نقیب اللہ قتل کیس کے بعد ایس ایس پی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اور عدیل چانڈیو کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نقیب اللہ قتل کیس کے بعد راؤ انوار کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی تا ہم اب ان کو دوبئی جانے سے روک دیا گیا ہے۔جب کہ ملک کے تمام امیگریشن کائونٹرز پر رائو انوار کا نام درج کروا دیا گیا۔جب کہ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس کی شفاف تحقیقات کے لئے رائو انوار کو ایس ایس پی کے عہدے سے ہٹیا گیا ہے۔