ہم فلسطین میں دو ریاستی حل کے حق میں ہیں ، جرمنی

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:13

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) صدر ِ فلسطین محمود عباس نے جرمن وزیر خارجہ سیگما ر گیبرئیل سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن سلسلے کی تازہ صورتحال پر مذاکرات کیے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے صدر عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا جس کے دوران صدر عباس کی 22 جنوری کو برسلز میں یورپی یونین کے وزراء خارجہ سے ملاقات اور اجلاس کا معاملہ زیر غور آیا۔

گیبریئل نے "دو ریاستی حل" کی بنیادوں پر مبنی سیاسی سلسلے کی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا انہوں نے یہ بھی اطلاع دی کہ وہ فروری میں فلسطین کا دورہ کریں گے۔توقع ہے کہ صدر محمود عباس اس سلسلہ امن کے لیے نئے ثالث کی تلاش کی کوششوں کے دائرہ کار میں یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے بیلجیم تشریف لے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :