امریکی انتظامیہ ہمیشہ زندگی کی قدر کے حق کا دفاع کرے گی، ٹرمپ

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:13

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 45ویں سالانہ مارچ فور لائف ریلی میں تحریک برائے زندگی کے سرگرم کارکنان کو بتایا کہ اٴْن کی انتظامیہ ڈکلیریشن آف انڈپینڈنس میں وضع کردہ فرسٹ رائٹ کا ہمیشہ دفاع کرے گی۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن سے وڈیو کے ذریعے خطاب میں مزید کہا کہ امریکہ کا مستقبل اچھائی امن، خوشی، حرمت اورہر بچے کی زندگی کی پاسداری میں مضمر ہے۔

اس سے قبل، ٹرمپ نے 19 جنوری کوانسانی وجود کی حرمت کا قومی دِن‘‘ منانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور انسانی خدمات نے تجویز پیش کی ہے کہ اس بات پر قدغن لگائی جائے کہ امتیازی نوعیت کی پالیسیاں اور روایات رکھنے والا کوئی بھی گروہ ٹیکس دہندگان کی رقوم کا استعمال نہ کر سکے اٴْن امریکیوں کے مذہبی اور اخلاقی اقدار کا تحفظ کیا جائے جن کا تعلق صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے ہو اور مذہبی اور اخلاقی عقائد کی بنا پر کسی امریکی کے خلاف امتیاز نہ برتا جائے، جو اس طرح کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے تعلق رکھتے ہوں۔بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا امتیازی پالیسیوں یاایسی صحت کی دیکھ بھال کی سروسز سے کیا مراد ہے۔

متعلقہ عنوان :