تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان کی اہم حکومتی و سیاسی شخصیات نے نجی ہسپتال میںعیادت کی

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) اہم حکومتی و سیاسی شخصیات نے راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا بابا حیدر زمان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، سابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل امان الله خان جدون، صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی، سابق ناظم سردار شیر بہادر، تحریک انصاف کے نوجوان رہنما علی خان جدون سمیت دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات نے نجی ہسپتال جا کر تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان چند روز قبل گھر کی سیڑھیاں اترتے ہوئے گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ بابا حیدر زمان کو گرنے کے باعث بازو اور ٹانگ پر فریکچر ہوا۔ بابا جی کو پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد داخل کروایا گیا تھا، کچھ روز وہاں داخل کرنے کے بعد ان کی طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :