شوگراں روڈ پر جیپ پھسلن کے باعث الٹنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:12

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) شوگراں جانے والی گڑھی حبیب الله کے رہائشی افراد کی جیپ پھسلن کے باعث شوگراں روڈ پر الٹ گئی، حادثہ میں گاڑی میں سوار 6 افراد زخمی ہوئے جن کو مقامی افراد نے رورل ہیلتھ سنٹر کیوائی منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بالاکوٹ روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں شوگراں میں موجود حادثہ کے عینی شاہدین نے بتایا کہ گذشتہ روز گڑھی حبیب الله کے رہائشی افراد کی جیپ نمبر601- شوگراں جاتے ہوئے مبینہ طور پر پھسلن کے باعث الٹ گئی جس میں سوار چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کو غلام حسن ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینسوں کے ذریعہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :