ایبٹ آباد کی یونین کونسل کیہال سے ممبر ضلع کونسل کیلئے متفقہ امیدوار کا فیصلہ نہیں ہو سکا

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل کیہال سے ممبر ضلع کونسل کیلئے متفقہ امیدوار کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ گرینڈ جرگہ میں تمام امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) نے بھی کیہال سے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے، گرینڈ جرگہ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کی یونین کونسل کیہال میں ممبر ضلع کونسل کیلئے متفقہ امیدوار لانے کیلئے گذشتہ روز گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں کیہال سے امیدواروں ساجد اعوان، لیاقت مغل، عمیر انور، یونس عباسی، سعید احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

جرگہ میں مولانا الطاف الرحمن اور ملک سجاد نے بھی شرکت کی۔ ممبر تحصیل کونسل عادل عباسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیہال سے اپنا امیدوار لائے گی اور کیہال سے مسلم لیگ (ن) کا ہی امیدوار کامیاب ہو گا۔ جرگہ میں تمام امیدواروں نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ گرینڈ جرگہ بغیر کسی نتیجہ کے امیدواروں اور دیگر افراد کی تقریروں کے بعد ختم ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :