زاہد سعید کرکٹ کلب خاکی فضل محمود کرکٹ چیمپیئن شپ کا فائنل جیت کر ایبٹ آباد ریجن کا چیمپئن بن گیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) زاہد سعید کرکٹ کلب خاکی مانسہرہ فضل محمود کرکٹ چیمپیئن شپ کا فائنل جیت کر ایبٹ آباد ریجن کا چیمپئن بن گیا۔ چیمپئن شپ میں ریجن کے 7 اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا، زاہد سعید کلب نے فائنل میں مردان کی ٹیم کو شکست دی۔ مردان کی ٹیم میں فرسٹ کلاس کرکٹ سمیت انڈر 19 اور ریجن کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں مردان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 118 رنز سکور کئے۔ زاہد سعید کلب مانسہرہ نے مطلوبہ ہدف 22.1 اوورز میں3 وکٹ کی نقصان پر پورا کر لیا۔ بیٹنگ میں مدثر اقبال 54 اور طاہر مغل 36 رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔ بائولنگ میں رفاقت مغل چار وکٹ اور فصیح الله نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :