ہری پور پولیس نے مختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:12

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات، اسلحہ اور دیگر جرائم کے خلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ کوٹ نجیب الله پولیس کے ایس ایچ او کوٹ سجاد خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے خانزالہ سکنہ پشاور کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کلو 500 گرام چرس اور ایک پستول 30 بور معہ 20 عدد کارتوس برآمدکر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

الیاس اے ایس آئی نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے قیصر محمود سکنہ لب میل حسن ابدال کو گرفتار کر کے قبضہ سے 765 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ تھانہ سرائے صالح پولیس کے اے ایس آئی ساجد نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے محمد آصف سکنہ سرائے صالح کو گرفتار کر کے قبضہ سے 485 گرام چرس، راشد آئی ایچ سی نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے محمد امین سکنہ سرائے صالح کو گرفتار کر کے قبضہ سے 370 گرام چرس برآمد کر کے پابند سلاسل کردیا۔ تھانہ صدر پولیس امتیاز اے ایس آئی نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے نوید احمد سکنہ مانکرائے کو گرفتار کر کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :