پولیس نے لوئر جناح آباد میں جسم فروشی کے اڈہ پر چھاپہ کے دوران نائیکہ سمیت 3 مرد و عورت گرفتار کر لئے

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) میرپور پولیس نے لوئر جناح آباد صوابی سٹریٹ میں جسم فروشی کے اڈہ پر چھاپہ کے دوران نائیکہ سمیت 3 مرد و عورت گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ میرپور کے ایس ایچ او سردار رفیق نے صحافیوں کو بتایاکہ جمعہ کی شام لوئر جناح آباد صوابی سٹریٹ میں عوامی شکایات پر ایک گھر پر چلنے والے جسم فروشی کے خفیہ اڈے پر چھاپہ مارا گیا جہاں غلط کاری میں مصروف جوڑے کو گرفتار کر لیاگیا۔ گرفتار ہونے والوں میں مسماة (س) اور شہزادگل سکنہ حویلیاںشامل ہیں۔ پولیس نے جسم فروشی کا اڈہ چلانے والی آنٹی (ن) کو اس کے دلال بھائی کامران سمیت گرفتار کر کے زیر دفعات 371A,371B کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :