سٹی پولیس نے 3 رکنی خطرناک ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:12

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) سٹی پولیس نے 3 رکنی خطرناک ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ڈکیت گروہ سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں ایک اشتہاری بھی شامل ہے۔ سہ رکنی ڈکیت گروہ کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرتے ہوئے مقدمات قائم کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ساجد فاروق نے کارروائی کرتے ہوئے میجر ایوب روڈ سے خطرناک ڈکیت گروہ کے 3 ارکان نذیر ولد حکم داد، ندیم ولد علی فرمان اور ارسل ولد کرم علی کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتاری کے دوران ڈکیت گروہ کے تینوں افراد سے ایک ایک پستول بھی برآمد کر کے مقدمہ رجسٹر کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ڈکیت گروہ میں سے ایک ڈکیت نذیر ولد حکم داد تھانہ شنکیاری میں درج اقدام قتل کے مقدمہ میں عرصہ سے مفروری کی زندگی گزار رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :