پھلڑہ پولیس نے قیمتی لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 3 افراد کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:11

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) پھلڑہ پولیس نے قیمتی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹمبر مافیا کے 3 افراد کو لکڑی سے بھری گاڑی سمیت حراست میں لے کر محکمہ جنگلات کے حوالہ کر دیا۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے گرفتار ہونے والے ٹمبر سمگلروں پر 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او پھلڑہ نے پولیس نفری کے ہمراہ لکڑی کی غیر قانونی طریقہ سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لکڑی سے بھری گاڑی نمبری 5765 اپنے قبضہ میں لے لی اور ٹمبر مافیا کے تین ارکان محمد مسکین ولد فقیر محمد، محمد ابرار ولد رحمن اور شاہ رحمن کو گرفتار کر لیا۔

جملہ قانونی کاروائیوں کی تکمیل کے بعد پولیس تھانہ پھلڑہ نے لکڑی سے بھری گاڑی اور ٹمبر مافیا کے تین ارکان کو محکمہ جنگلات کے حوالہ کر دیا گیا۔ محکمہ جنگلات نے غیر قانونی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش کرنے والے تینوں افراد پر 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :