دربند میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے 58 سالہ شخص جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:11

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) دربند میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے 58 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ دربند میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطاق دربند محلہ زرگران میں نماز ادائیگی کے بعد محمد اسلم مسجد سے باہر نکلا ہی تھا کہ تاک میں بیٹھے مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے محمد اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر 12 سالہ بچہ اسد اور بدری زمان نامی شخص زخمی ہوئے، 8 ماہ قبل مقتول کے بیٹے اور بھتیجے نے ویگن یونین کے صدر جمیل احمد اعوان کو قتل کر دیا تھا۔ تھانہ دربند میں مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں شفیق شعیب اور قاری رفیق کے خلاف 302 کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :