ہری پور میں مسافر کوچ کی ٹکر سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی ہو گئیں

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:11

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) ہری پور میں شاہراہ ریشم پر جہاز چوک کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔ جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ہری پور میں جہاز چوک کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نمبر ایف ڈی ایس 986 نے مخالف سمت سے آنے والی کار نمبر ایف ڈی او 320 کو روند دیا۔

حادثہ میں نوشتہ بی بی زوجہ محمد صدیق، خاتون کا بیٹا بلال، بہو مسماة حاجرہ بی بی اور ڈیڑھ سالہ بچہ حارث جاں بحق جبکہ زینب بی بی دختر محمد صدیق شدید زخمی ہوئی۔ حادثہ کی اطلا ع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئی اور جاں بحق و زخمی افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کیں۔

متعلقہ عنوان :