ٹرمپ نے انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی،بل پر دستخط

بیرون ملک انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کا اختیار 6 سال،ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے منظوری دی تھی

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:11

ٹرمپ نے انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی،بل پر دستخط
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) امریکی صدر نے انٹر نیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی۔نیشنل سیکورٹی ایجنسی کو وارنٹ کے بغیر جاسوسی کی اجازت ہو گی۔ٹرمپ نے بل پردستخط کردیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بیرون ملک انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کا اختیار 6 سال کے لیے ہو گا۔امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے بل کی منظوری دی تھی۔این ایس ایکیبیرون ملک انٹیلی جنس پروگرام میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پروگرام کے تحت بیرون ملک غیرملکیوں اور امریکیوں سے معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :