نقیب اللہ محسود کی نماز جنازہ میں پاک آرمی کے افسران بھی شریک ہوئے ۔ کزن کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جنوری 2018 12:06

نقیب اللہ محسود کی نماز جنازہ میں پاک آرمی  کے افسران بھی شریک ہوئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2018ء): نقیب اللہ محسود کی ہلاکت قتل تھی یا وہ واقعی دہشتگرد تھا اس سے متعلق کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں اس ان کاؤنٹر کو مشکوک قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں نقیب اللہ کے کزن نے بتایا کہ نقیب کی نماز جنازہ میں پاک آرمی کے اعلیٰ عہدیدات شریک تھے ۔

وہ پاک آرمی جو سرحدوں پر قربانیاں دیتی ہے اس کے اعلیٰ حکام کیپٹن ، میجر ، لیفٹننٹ نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور انہوں نے نقیب اللہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اگر نقیب اللہ کالعدم تنظیم میں ڈرائیور تھا تو پھر پاک آرمی کے افسران کیوں اس کے جنازے میں شریک ہوئے۔ کمال محسود نے کہا کہ نقیب کو ناحق مارا گیا ہے اور ہمیں اس ضمن میں انصاف چاہئیے۔ مزید جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئیے:
نقیب اللہ محسود کی نماز جنازہ میں پاک آرمی  کے افسران بھی شریک ہوئے ..