نقیب اللہ محسود کی ننھی بیٹیوں نے بھی انصاف کی اپیل کر دی، ہر آنکھ نم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جنوری 2018 11:54

نقیب اللہ محسود کی ننھی بیٹیوں نے بھی انصاف کی اپیل کر دی، ہر آنکھ نم
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2018ء): کراچی کے علاقہ شاہ لطیف میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانےوالے قبائلی نوجوان نقیب اللہ کی ننھی بیٹیوں نے بھی انصاف کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ کی ننھی بچیوں سے جب ان کے والد سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ابو کراچی گئے تھے ، وہ وہاں مزدوری کرنے گئےتھے ہمیں ان کی بہت یاد آتی تھی۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے ابو کو کیوں مارا گیا ؟ تو انہوں نے نہایت معصومیت سے جواب دیا کہ نہیں ہمیں نہیں معلوم ، نقیب اللہ کی بیٹیوں نے اس ویڈیو میں اپنے والد کے لیے انصاف کی اپیل بھی کی۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مرتبہ دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو میں موجود نقیب اللہ کی بیٹیاں عالیہ اورنائلہ کے ہمراہ نقیب کا بیٹا عاطف بھی موجود تھا۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین اور اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کر دیں۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: