نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کی خبر اہل خانہ کو کس طرح ملی؟ نقیب کے کزن نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جنوری 2018 11:43

نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کی خبر اہل خانہ کو کس طرح ملی؟ نقیب کے کزن نے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2018ء): نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئےکمال محسود نے بتایا کہ سب سے پہلے ہمیں نقیب کی ایک تصویر ملی جس سے ہمیں شک گزرا کہ کہیں یہ ہمارا نقیب ہی تو نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پولیس مقابلے اور اس میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی خبر آئی جس سے ہمیں نقیب کی ہلاکت کا علم ہوا۔ ہمیں پتہ چلا کہ ایس ایس پی راؤ انوار نے نقیب محسود کو شاہ لطیف کے علاقہ میں قتل کر کے لاش مردہ خانے میں بھجوا دی تھی ۔ ہمیں لاش موصول ہو ئی تو نقیب کی موت کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ہم نے انصاف کے لیے مظاہرے شروع کیے ہیں۔ کمال محسود نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: