زینب کیس سے متعلق اہم شواہد مل گئے

لاش ملنے والی جگہ سے کچھ فاصلے پرموجود بوسیدہ مکان سے ملنے والے بریانی کے ڈبوں پر زینب کی انگلیوں کے نشانات موجود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جنوری 2018 11:41

زینب کیس سے متعلق اہم شواہد مل گئے
قصور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔20جنوری 2018) قصور میں قتل ہونے والی سات سالہ زینب سے متعلق کیس کی تفتیش جاری ہے اور اس متعلق اہم شواہدات ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسی طرح زینب قتل کیس سے متعلق تفتیشی ٹیم کو ایک اہم شواہد مل گیا جس کے مطابق قصور کے ایک بوسیدہ مکان سے بریانی کے ڈبے ملے ہیں جس پر ننھی زینب کی انگلیوں کے نشانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور سے گرفتار کئے گئے ملزم عمر فاروق کی نشاندہی پرزینب کی لاش جس جگہ سے ملے تھی اس سے چند سو گز فاصلے پر موجود اس بوسیدہ مکان سے ایک بابا رانجھا نامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ زینب کو قصور میں اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد اس زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔جب کہ اس کی لاش کو کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا۔