کراچی،شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک اور 4 زخمی

ہفتہ 20 جنوری 2018 11:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے شارع فیصل پر فیصل بیس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں، ایک ملزم ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شارع فیصل پر گشت پر موجود اہلکاروں نے مشتبہ گاڑی کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں چار ملزمان زخمی ہوگئے۔

زخمی ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر زخمی ملزمان میں رف، بابر اور علی شامل ہیں۔ ملزمان شارع فیصل پر شہریوں سیلوٹ مار کرتے تھے اور ائیر پورٹ سے واپس آنے والوں کو ہدف بناتے تھے جب کہ انہوں نے گزشتہ شب ہی ائیر پورٹ سے آنے والے شہری کو لوٹا تھا۔

متعلقہ عنوان :