Live Updates

شوکت خانم میں کینسر کے مرض سے لڑنے والی لڑ کی کی عمران خان سے متعلق کہی گئی بات نے سب کو رلا دیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جنوری 2018 11:24

شوکت خانم میں کینسر کے مرض سے لڑنے والی لڑ کی کی عمران خان سے متعلق کہی ..
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔20جنوری 2018) شوکت خانم میں کینسر کے مرض سے لڑنے والی لڑ کی کی عمران خان سے متعلق کہی گئی بات نے سب کو رلا دیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں شوکت خانم ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ ڈنر کے موقع پر شوکت خانم میں کینسر کے مرض کو شکست دینے والی لڑکی نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے مشکل وقت میں سوچتی تھی کہ مجھے جب بھی عمران خان سے ملنے کا موقع ملا تو میں ان سے کہوں گی کہ میرے لئے اوپر خدا ہے اور زمین پر تم ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کینسر کو مات دینے والی لڑکی جذباتی ہو گئی اور کہا کہ میں کینسر سے لڑی اور آج میں زندہ ہوں۔یہ سب شوکت خانم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔اور میری عمران خان سے ملنے کی بہت بڑی خواہش تھی۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :