راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

انکوائری کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ میں پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیا ہے ۔ آئی جی سندھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جنوری 2018 11:12

راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے وفاقی وزارت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2018ء) : آئی جی سندھ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راؤ انوار اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر کو عہدوں سے ۃتایا گیا ۔ راؤ انوار کی جگہ عدیل حسین چانڈیو کو ایس ایس پی ملیر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ آئی سندھ نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی انکوائری رپورٹ جمع کروائی ۔

(جاری ہے)

ابتدائی انکوائری رپورٹ سے متعلق سندھ پولیس کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ میں پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ شفاف تحقیقات کے لیے دونوں پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔ ابتدائی رپورٹ میں انکوائری کمیٹی کی جانب سے جو بھی سفارشات ہیں ۔ ان پر کام ہو رہا ہے۔ نقیب کے اہل خانہ تدفین کے لئے آبائی گائوں گئے ہوئے ہیں۔ ان کی واپسی پر مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :