چیف جسٹس نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل کوفوری طلب کر لیا،پیش نہ ہوئے تو ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جنوری 2018 10:51

چیف جسٹس نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل کوفوری طلب کر لیا،پیش نہ ہوئے تو ڈاکٹر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔20جنوری 2018) غیر معیاری تعلیم دینے والے کالجز کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت،چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل کو فوری طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق غیر معیاری تعلیم دینے والےکالجز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں تمام لائ کالجز کے وائس چانسلر پیش ہوئے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان  ثاقب نثار نے ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی پر اظہار برہمی اختیار کرتے ہوئےان کے وکیل کو فوری طلب کر لیا۔اور کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل تھی اور اب وہ باہر جا رہے ہیں۔بظاہر تو وہ بلکل ٹھیک نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو بلایا تھا لیکن سننے میں آ رہا ہے کہ وہ باہر جا رہے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل کو فوری طور پر طلب کر لیا اور کہا کہ اگر وکیل پیش نہ ہوئے تو ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔