نیب تحقیقات: مونس الٰہی اور علیم خان کیخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 جنوری 2018 10:48

نیب تحقیقات: مونس الٰہی اور علیم خان کیخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری۔2018ء) قومی احتساب کمیشن لاہور نے مسلم لیگ (ق )کے راہنما مونس الٰہی اور تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کیخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع کرتے ہوئے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن،اسٹیٹ بینک کومراسلہ ،بیرون ملک ترسیلات اور آف شور کمپنیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب نےشریف خاندان کے بعددوسرے سیاستدانوں کیخلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب لاہور نے ایکسچینج کمیشن،اسٹیٹ بینک کومراسلہ بھیجا ہے جس میں مونس الٰہی اور انکی اہلیہ کے بیرون ملک ترسیلات بھجوانے کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں ہیں۔نیب نے مونس الٰہی کی کمپنی اولیو گرو ایسٹ لمیٹڈ سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔نیب نے علیم خان کی اوور سیز کمپنی ہیکسم کا ریکارڈ بھی طلب کر لیااور اس سلسلے میں ایف بی آر کو مراسلہ ارسال کر تے ہوئے علیم خان اور مونس الٰہی کی آف شور کمپنیوں کی معلومات بھی مانگ لیں۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے 23 جنوری کو ریکارڈ لے کر پیش ہوں۔