امریکی نائب صدر مائیک پینس مشرق وسطیٰ کے دورے پرمصر پہنچ گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 جنوری 2018 10:48

امریکی نائب صدر مائیک پینس مشرق وسطیٰ کے دورے پرمصر پہنچ گئے
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری۔2018ء) امریکی نائب صدر مائیک پینس مشرق وسطیٰ کے دورے پرمصر پہنچ گئے ہیں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کا اعلان کے بعد امریکی نائب صدرخطے کا دورہ کرنے والے انتظامیہ کے پہلے اعلیٰ عہدے دار ہیں۔ٹرمپ نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ امریکہ اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرے گا۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے بعد مشرق وسطحی میںیوم غضب منایا گیا جبکہ دنیا کے مختلف مقامات پر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہرے ہوئے اور عالمی برادری کی جانب سے اس پر شدید ردعمل ظاہرکیا گیا۔مائیک پینس 4روزہ دورے کے اختتام پر اسرائیل جائیں گے۔پینس ایونجلیکل فرقے سے تعلق رکھنے والے مسیحی ہیں۔ اسرائیل سے قربت رکھنے والے ایونجلیکل عقیدے والے عیسائی نائب صدر کے دورے کو پسند کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ ممکنہ طور پر پینس فلسطینی سربراہان سے ملیں گے۔یاد رہے کہ انہوں نے یہ دورہ دسمبر2017کرنا تھا لیکن صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں سامنے آنے والی صورت حال کے بعد دورے کو موخر کیا گیا۔