پی آئی اے کی کویت سے لاہور پروازیں معطل

ہفتہ 20 جنوری 2018 10:48

پی آئی اے کی کویت سے لاہور پروازیں معطل
کویت سٹی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-20 جنوری۔2018ء) مقامی ذرائع ے مطابق کویت میں مقیم پاکبانوں نے یکم فروری 2018ءسے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی کویت لاہور پروازیں معطل کرنے کی اطلاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکبانوں کا کہنا ہے کہ کویت پر عراق کے غاصبانہ قبضے سے قبل صرف کراچی کیلئے پروازیں چلتی تھیں۔

(جاری ہے)

جنگ کے بعد لاہور کیلئے پروازوں کے اضافے نے پاکبانوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی۔

پاکبانوں کاکہناہے کہ وہ پی آئی اے ہی سے سفر کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ اس سے قبل کویت پشاورپرواز معطل کی گئی۔ پاکبانوں نے وزیراعظم پاکستان اور پی آئی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کویت لاہور سیکٹر کیلئے پروازوں کی منسوخی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور کویت میں مقیم پاکبانوں کو اپنی قومی ایئرلائنز سے سفر سے محروم نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :