10مشہور غیر ملکی جو سعودی عرب میں پیدا ہوئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 10:05

10مشہور غیر ملکی جو سعودی عرب  میں پیدا ہوئے
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین20 جنوری۔2018ء) مقامی ذرائع اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مختلف ممالک کی 10مشہورشخصیتوں نے جنم لیا، جن میں وزیر ، اداکار ، دانشور اور کھلاڑی شامل ہیں۔ ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم ، ممتا ز سیاستدان، مہاتما گاندھی کے ساتھی محی الدین احمد بن خیرالدین 1888ء میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے تھے۔جو کہ ابوالکلام آزاد کے نام سے جانے پہچانے گئے۔

یہاں سے وہ 1890ء میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہندوستان کے معروف شہر کولکتہ چلے گئے اوروہیں 1955ء میں انتقال ہوگیا۔

(جاری ہے)

امریکہ کی معروف اداکارہ میلورا والٹرزظہران میں پیدا ہوئی۔ لیزا ایل بچر نے بھی ظہران میں جنم لیا۔ ایک اور امریکی اداکارہ الیکس عیسوی نے بھی ظہران میں جنم لیا۔ گنی کے ممو دیون سنڈی ایلی بچرہنٹر میٹس بھی سعودی عرب میں پیدا ہوئے۔آسٹریاوی نژاد پاکستانی شہری طلال اسد 1932ء میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ مسلم دانشور تھے۔ اسلام ، قرآن اور دعوت پر ان کی تصنیفات نے شہرت حاصل کی۔ان کے والد یہودی تھے۔ یہ اسلام لائے، مدینے میں زندگی گزاری ، سعودی خاتون سے شادی کی۔ شامی نژاد امریکی فنکارہ کندہ ہبراوی ، جرمن کھلاڑی جون ویمر خمیس مشیط میں پیدا ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :