سعودی عرب ، دمام جیل میں قیدی کی شادی ، 10 ہزار ریال تحفتاً پیش کیے گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 10:05

سعودی عرب ، دمام جیل میں قیدی کی شادی ، 10 ہزار ریال تحفتاً پیش کیے گئے
دمام (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-20 جنوری۔2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے نے مشرقی ریجن کی جیل میں قطیف کے ایک قیدی کی شادی کی تقریب منعقد کی۔

(جاری ہے)

دولہا کو 10ہزار ریال کا تحفہ بھی دیا گیا۔ دولہا دلہن کے رشتے دار، قطیف کے عمائدین ، صحافی اور متعدد سماجی اداروں کے رضاکار شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایک فلم بھی دکھائی گئی۔ عوامی گیت گائے گئے۔ دولہا نے تقریر کی۔